پاک بھارت میچ، 2500 اہلکار وں سمیت اعلیٰ پولیس افسران اور ڈپٹی کمشنرز بھی موجود
کولکتہ(آن لائن) ورلڈ ٹوئنٹی20 میں پاک بھارت میچ کیلیے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کو قلعہ میں تبدیل رکھا گیا ، لیڈیز کانسٹیبلز سمیت 2500 اہلکار ایک ایک حرکت پر کڑی نگرانی کیلئے تعینات تھیں ۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، 2500اہلکار ایک ایک حرکت پر کڑی نظر رکھی، ان میں لیڈیز کانسٹیبلز بھی شامل تھیں۔سینکڑوں انسپکٹرز، سب انسپکٹرزاور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو بھی ڈیوٹی دیتے رہے ، ان سب کی کمان سنبھالنے کیلئے دیگر اعلیٰ پولیس افسران اور ڈپٹی کمشنرز بھی موجود رہے۔
، مقابلے کے دوران اطراف کی نگرانی کیلیے9واچ ٹاورز قائم کر دیے گئے، کسی بھی جانب سے ناپسندیدہ عناصر کی اسٹیڈیم میں مداخلت پر نظر رکھنے کیلیے ریت کے11بنکرز بنائے گئے تھے ۔ان میں بھی مستعد عملہ اسلحے سمیت موجود رہا ،کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے 3خصوصی ٹیمیں اور پولیس کی 5عارضی چوکیوں میں موجود اسٹاف ایک کال کے فاصلے پر تعینات تھا ۔سیاسی رہنماؤں، سفیروں،اہم شخصیات اور سابق ٹیسٹ کرکٹرزکی آمد کے پیش نظر ہوٹلز اور راستے کلیئر کرانے کیلیے پولیس اہلکاروں کو پہلے ہی تعینات رہے ، ٹیموں کی آضافی کے دوران اضافی سیکیورٹی کا اہتمام کیا گیا ہے۔