ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفرید ی کی نماز ادا کرتی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفرید ی کی نماز ادا کرتی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ(آن لائن) قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفرید ی کی نماز ادا کرتی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ تصویر میں شاہد آفریدی بھارت کیخلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے اختتام پر گراؤنڈ میں ہی نماز ادا کرتے نظر آرہے ہیں جسے شائقین کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے ،اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ شاہد آفریدی جوتے پہن کر کیوں نماز ادا کررہے ہیں ۔