پاکستان کی ٹیم نے بھارت کے خلاف ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شکست کا سلسلہ برقرار رکھا

پاکستان کی ٹیم نے بھارت کے خلاف ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شکست کا ...
پاکستان کی ٹیم نے بھارت کے خلاف ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شکست کا سلسلہ برقرار رکھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی ٹیم نے بھارت کے خلاف ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شکست کا سلسلہ برقرار رکھا دونوں ملکوں کے مابین اب تک ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی میچز میں بھارت کی ٹیم نے ناقابل شکست ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ۔

دونوں ٹیموں کے مابین ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں کولکتہ میں ہونے والا پانچواں میچ تھا جس میں بھی بھارت نے کامیابی حاصل کی ۔بھارت کی ٹیم نے پانچ مقابلوں میں سے چار میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا ۔پاکستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی میچوں میں سے اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ۔پاکستان اور بھارت کے مابین دنیا کی مختلف کرکٹ گراؤنڈ پر ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز میں جیت کے حوالے سے بھی بھارتی ٹیم نے اپنی برتری برقرار رکھی ۔دونوں ٹیموں کے مابین 2007سے 2016تک8ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے ایک میچ جیتا جبکہ بھارت کی ٹیم نے 6میں کامیابی حاصل کی اور ایک میچ ٹائی ہوا ۔بھارت کی سر زمین پر دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہوئے جس میں سے ایک میں پاکستان نے اور دو میں بھارت نے کامیابی حاصل کی ۔

مزید :

T20 World Cup -