انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ، نوویک جوکووچ سیمی فائنل اور سرینا فائنل میں پہنچ گئیں

انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ، نوویک جوکووچ سیمی فائنل اور سرینا فائنل میں پہنچ ...
 انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ، نوویک جوکووچ سیمی فائنل اور سرینا فائنل میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیلیفورنیا (این این آئی)کیلیفورنیا میں جاری بی این پی پیرباس اوپن انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سربین سٹار جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف فرانسیسی پلیئر جوویلفر یڈتسونگا کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 7-6، (7-2) اور 7-6، (7-2) سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، سیمی فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ رافیل نڈال سے ہو گا ۔۔عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور وکٹوریہ آزارینکا نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ سرینا نے 15 برس بعد ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنانے کا اعزاز حاصل کیا ۔
کیلیفورنیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگنیسکاراڈونسکا کو 6-4 اور 7-6 (7-1) سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں وکٹوریہ آزارینکا نے پلسکووا کو زیر کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔