ہلک ہوگنمقدمہ جیت گئے،گوکر ویب سائٹ کو ساڑھے 11 کروڑ ڈالر ہرجانہ

ہلک ہوگنمقدمہ جیت گئے،گوکر ویب سائٹ کو ساڑھے 11 کروڑ ڈالر ہرجانہ
 ہلک ہوگنمقدمہ جیت گئے،گوکر ویب سائٹ کو ساڑھے 11 کروڑ ڈالر ہرجانہ

  

فلو ریڈا (این این آئی)امریکی ریاست فلوریڈا کی عدالت نے سابق ریسلر ہلک ہوگن کی سیکس ٹیپ جاری کرنے پر گوکر ویب سائٹ کو ساڑھے 11 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنایا ہے۔ہلک ہوگن کے وکلا کا کہنا تھا کہ نیویارک کی ایک ویب سائٹ نے ان کی نجی زندگی میں مداخلت کی ہے اور یہ ویڈیو خبری اہمیت کی حامل نہیں تھی۔ہلک ہوگن نے ایک سیکس ٹیپ شائع کرنے پر گوکر نامی ویب سائٹ پر ہرجانے کا مقدمہ کیا ہوا تھا۔ مقدمے کو آزادی صحافت اور معروف شخصیت کے نجی زندگی کے حق کے درمیان لڑائی کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔ویب سائٹ گوکر کے وکلا نے دلیل پیش کی کہ اگرچہ جج صاحبان ویب سائٹ کے عمل کو ناگوار سمجھ سکتے ہیں تاہم آزادی صحافت کے خیال کو قائم رکھنا زیادہ اہم ہے۔ہلک ہوگن کے وکلا کا کہنا تھا کہ گوکر نے ویڈیو شائع کرنے سے قبل ان کے مؤکل یا ویڈیو میں موجود خاتون سے رابطہ نہیں کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی