اسٹنگ انجری کے باعث ریٹائر , اب کبھی رنگ میں اتر نہیں سکیں گے

اسٹنگ انجری کے باعث ریٹائر , اب کبھی رنگ میں اتر نہیں سکیں گے
 اسٹنگ انجری کے باعث ریٹائر , اب کبھی رنگ میں اتر نہیں سکیں گے

  

نیویارک (آن لائن) اپنے دور کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک اسٹنگ کا کیرئیر باضابطہ طور پر ختم ہوگیا۔امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق 56 سالہ ریسلر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹنگ اب کبھی رنگ میں اتر نہیں سکیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اسٹنگ نے متعدد ڈاکٹروں سے رجوع کیا جنھوں نے متفقہ طور پر رائے دی ہے کہ ان کیلئے رنگ میں دوبارہ اترنا زندگی کیلئے بہت خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ گز شتہ سال ستمبر میں سیٹھ رولنز کے ساتھ ڈبلیو ڈبلیو ای نائٹ آف چیمپئنز میں مقابلے کے دوران شدید ز خمی ہوگئے تھے۔ڈاکٹروں نے گردن اور ریڑھ کی ہڈی سے جڑنے والے مقام پر نقصان کی نشاندہی کی تھی جس کے نتیجے میں اعصاب پر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بہت زیادہ درد ہونے لگتا ہے۔یہی وہی بیماری ہے جس کے نتیجے میں 2011 میں ایک اور مقبول ریسلر ایج ریٹائر ہونے پر مجبور ہوگئے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی