بنگلا دیش کیلئے دھچکا، غلط باؤلنگ ایکشن پر تسکین احمد اور عرفات سنی کے کھیلنے پر پابندی

بنگلا دیش کیلئے دھچکا، غلط باؤلنگ ایکشن پر تسکین احمد اور عرفات سنی کے ...
بنگلا دیش کیلئے دھچکا، غلط باؤلنگ ایکشن پر تسکین احمد اور عرفات سنی کے کھیلنے پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چنائے(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلا دیشی بولروں تسکین احمد اور عر فا ت سنی کو غیر قانونی بالنگ ایکشن پر معطل کر دیا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کی ٹیم کو اپنے دوسرے میچ سے قبل ایک بڑا دھچکا لگا ہے اور بنگال ٹائیگرز کے اہم فاسٹ بولر تسکین احمد اور آف اسپنر عرفات سنی کو آئی سی سی نے غیر قانونی بولنگ ایکشن پرمعطل کرتے ہوئے انٹرنیشنل میچوں میں بو لنگ سے روک دیا ہے۔دونوں بولروں کے بولنگ ایکشن کو چنائے میں نیدر لینڈ سے ہونے والے میچ کے دوران فیلڈ امپائرز نے مشکوک قرار دیا تھا جس کے بعد دونوں کا ایکشن ٹیسٹ کرایا گیا جس کے بعد دونوں بولروں کا ایکشن غیر قانونی قراردے دیا گیا۔آئی سی سی نے دونوں بولروں کو بین الاقوامی میچوں میں بولنگ کرانے سے روک دیا ہے تاہم بی سی بی کی اجازت سے دونوں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکتے ہیں جب کہ دونوں کسی بھی وقت آئی سی سی سے اپنے باؤلنگ ایکشن کی ری اسیسمنٹ ٹیسٹ کے لئے د ر خو ا ست کرسکتے ہیں۔ بنگلا دیشی آف اسپنر سو ہا گ غازی اور عبدالرزاق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا جاچکا ہے۔