ویرات کوہلی نے پریکٹس سیشن کے دوران محمد عامر کو اپنا بیٹ تحفے میں دیدیا

ویرات کوہلی نے پریکٹس سیشن کے دوران محمد عامر کو اپنا بیٹ تحفے میں دیدیا

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی دنیا بھر کے بولرز کے چھکے چھڑانے میں مشہور ہیں لیکن ساتھ ہی وہ پاکستانی نوجوان فاسٹ بولر محمدعامرکی فاسٹ اور سوئنگ ہوتی بالوں کے معترف بھی ہیں اور اسی اعتراف میں پاک بھارت ٹاکرے سے ایک دن قبل انہوں نے اپنا بیٹ عامر کو تحفے میں دے دیا ہے۔

بھارت کو اپنی شاندار بلے بازی سے کئی اہم میچوں میں فتح دلانے والے ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی شروع ہونے سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ محمد عامر ورلڈ کپ میں پاکستان کا اہم ہتھیار ثابت ہوگا اور بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں عامر نے اپنی گھومتی گیندوں سے بھارتی بلے بازوں کو نچا کر ایسا کرکے بھی دکھا دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی