فٹبال اسٹال لیونیل میسی ہواوے کے عالمی برانڈ ایمبسیڈر مقرر

فٹبال اسٹال لیونیل میسی ہواوے کے عالمی برانڈ ایمبسیڈر مقرر

  

لاہور ( این این آئی)دنیا کی سرکردہ عالمی ٹیکنالوجی مینو فیکچرر اور ٹیلی کام سالوشن پرووائیڈر ہواوے نے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر لیونیل میسی کو باضابطہ طور پر اپنا عالمی برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا ۔یہ اقدام نہ صرف ہواوے برانڈ پسند کرنے والوں بلکہ میسی کے چاہے والوں کیلئے بھی انتہائی دلچسپی کا باعث ہے۔ہواوے کی بطور سرکردہ ٹیکنالوجی مینو فیکچرراور بہترین فٹ بال ایتھلیٹ کے طور پر میسی کے ساتھ یہ ایک بہترین امتزاج دکھائی دیتا ہے۔ ہواوے کی جانب سے میسی کو عالمی برانڈ ایمبسیڈر مقرر کئے جانے سے نہ صرف دنیا بھر میں بلکہ پاکستان میں بھی میسی کے چاہنے والوں کو انتہائی خوشی ہوگی اور میسی و ہواوے دونوں ہی اپنی شراکت سے لوگوں کو متاثر کرنے کا عمل جاری رکھیں گے۔

ہواوے پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر برائے ڈیوائس سیکشن مسٹر شا ن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہواوے کو پسند کرنے والے صارفین میسی کو برانڈ ایمبسیڈر مقرر کئے جانے کی اطلاع سے انتہائی پرجوش ہیں اور یہ ڈیل نہ صرف ہواوے بلکہ فٹبال اسٹار کیلئے بھی سود مند ثابت ہوگی۔ہم لیونیل میسی کو ہواوے کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کئے جانے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہیں اور ہمارے لئے یہ دنیا بھر میں ہواوے کے کروڑوں چاہنے والوں کومتاثر کرنے کے حوالے سے ایک بہترین امتزاج ہے ۔مسٹر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہواوے ایک طویل عرصے سے کھیلوں کے فروغ اور اس میں سرمایہ کاری کے حوالے سے متحرک ہے اور ہواوے نے متعدد بار کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات کو اپنے برانڈ کا حصہ بنایا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -