پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ انڈر16 ٹرائلز کانیاشیڈول

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ انڈر16 ٹرائلز کانیاشیڈول

بہاولپور(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ انڈر16 ٹرائلز کانیاشیڈول جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق یکم اپریل کوکالج گراؤنڈ لیہ میں لیہ ،مظفرگڑھ اورراجن پور اضلاع کے کھلاڑی ٹرائلز دیں گے جبکہ2 اپریل کوڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپورمیں بہاولپور، بہاولنگر اوررحیم یارخان اضلاع کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہونگے۔3 اپریل کوڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپورمیں شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کامیڈیکل کیاجائیگا۔ پی سی بی کے نامزد کردہ سلیکٹر کامران خان اورریجنل کوچ سجاد پرویز عباسی ٹرائلز لیں گے۔

تمام کھلاڑیوں سے کہاگیاہے کہ وہ اپنے تمام ڈاکومنٹس’ ب فارم، تعلیمی سرٹیفکیٹس، والدین کے شناختی کارڈ کی کاپی اورپاسپورٹ سائز 2 عدد تصاویر اوروائٹ کٹس میں ٹرائلز میں شرکت کریں یکم ستمبر1999 کی تاریخ پیدائش والے کھلاڑی ٹرائلز دینے کے اہل ہونگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی