ورلڈ کپ ٹی ٹونئٹی ٗ سری لنکا اورویسٹ انڈیز ٗ جنوبی افریقہ اور افغانستان آج میچ کھیلیں گے

ورلڈ کپ ٹی ٹونئٹی ٗ سری لنکا اورویسٹ انڈیز ٗ جنوبی افریقہ اور افغانستان آج ...

ممبئی /دھرم شالا (این این آئی)آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپرٹین مرحلے کے گروپ ون میں (آج) سری لنکا اور ویسٹ انڈیز جبکہ افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ۔ پہلے میچ میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کاٹنے دار مقابلے کی متوقع ہے۔ جنوبی افریقہ اور افغانستان کو ابتدائی میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، جنوبی افریقہ کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 229 رنز بنانے کے باوجود ہار گئی تھی۔

اور اب وہ افغانستان کے خلاف میدان میں اترنے کیلئے تیار ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی