فیفانے سابق صدر سیپ بلاٹر کی تنخواہ کی تفصیلات جاری کر دیں

فیفانے سابق صدر سیپ بلاٹر کی تنخواہ کی تفصیلات جاری کر دیں

زیورخ (این این آئی)فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے پہلی بار پابندی کا شکار عالمی گورننگ باڈی کے سابق صدر سیپ بلاٹر کی تنخواہ کی تفصیلات جاری کر دیں۔ بلاٹر کو گزشتہ سال تنخواہ کی مد میں 3.63 ملین سوئس فرانکس ادا کئے گئے۔ فیفا کونے کہا کہ گزشتہ سال 122 ملین ڈالر نقصان بھی اٹھانا پڑاتھا۔

واضح رہے کہ فیفا ضابطہ اخلاق کمیٹی نے کرپشن الزامات پر بلاٹر پر 6 سال کی پابندی لگا رکھی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی