ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں آج ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش ٗ آئر لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں آج ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش ٗ آئر لینڈ اور سری ...

چنائی /موہالی(این این آئی)آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں (آج)ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش ٗ آئر لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ چنائی کے مقام پر ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، ویسٹ انڈیز ٹیم ایک میچ جیت چکی ہے جبکہ بنگلہ دیش کو متواتر دو میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، موہالی میں آئرلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی