ہدایتکار فاروق مینگل کی فلم ’’ ہجرت ‘‘ کا میوزک 29مارچ کو ریلیز کر دیا جائیگا
لاہور ( این این آئی) ہدایتکار فاروق مینگل کی فلم ’’ ہجرت ‘‘ کا میوزک 29مارچ کو ریلیز کر دیا جائے گا ، اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئیں ۔ فلم ’’ ہجرت ‘‘ کی میوزک لانچنگ تقریب کراچی کے مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد کی جائے گی جس میں فلم کی تمام کاسٹ بھی شرکت کرگے گی ۔ اس حوالے سے فلم کے ہدایتکار فاروق مینگل آئندہ دو تین روز میں لاہور بھی آئیں گے اور فلم کے میوزیک کے بارے میں میڈیا کو آگاہی دیں گے ۔