لیری ڈریک 66 برس کی عمر میں چل بسے
لاس اینجلس (اے پی پی)ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار لیری ڈریک 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ہالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق لیری ڈریک جن کی وجہ شہرت فلم ایل لا میں نبھایا ہوا کردار بینی بنا، 66 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔اداکار اپنے گھر پر مردہ حالت میں پائے گئے۔ذرائع کے مطابق ان کی موت طبعی ہے،اداکار نے متعدد ہٹ فلموں ڈارک میں،بین،پری اور دیگر میں کیا،جس پر مداحوں نے انہیں بے حد سراہا۔انہوں نے متعدد بار فلموں میں بہترین اداکاری پر ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔ لیری بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم انسان بھی تھے،ان کی فلمی دنیا کے لئے خدمات لازوال ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔