ہریتک روشن اپنے بیٹوں کے ہمراہ دبئی میں چھٹیاں گزارنے چلے گئے
ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ اداکار ہریتک روشن اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ دبئی میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار ہریتک روشن جنہوں نے اچھا باپ ہونے کا بھی ثبوت دیا ہے،اپنے دونوں بیٹوں ہریہان اور ہریدان کے ساتھ دبئی میں چھٹیاں گزار رہے ہیں اور انہیں اپنا پورا وقت دے رہے ہیں۔.اداکار نے اپنی ایک حالیہ وڈیو بھی ٹوئٹر پر جاری کی ہے جس میں وہ اور ان کے بیٹے انجوائے کرنے کے ساتھ مزاحیہ شکلیں بھی بنا رہے ہیں۔یہ یقیناًمداحوں کے لئے دلچسپ وڈیو ہے جسے دیکھ کر مداح لطف اندوزہونگے۔