زارا ملک نے مقامی ہوٹل میں اپنی 26 ویں سالگرہ منائی

زارا ملک نے مقامی ہوٹل میں اپنی 26 ویں سالگرہ منائی
زارا ملک نے مقامی ہوٹل میں اپنی 26 ویں سالگرہ منائی

  

  لاہور ( این این آئی ) اداکارہ و ماڈل زارا ملک نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں اپنی 26 ویں سالگرہ منائی ۔ سالگرہ کی تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کے ساتھ زارا ملک کے قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی ۔ زارا ملک نے اپنی 26ویں سالگرہ کا کیک کاٹ کر خود تمام مہمانوں میں تقسیم کیا ۔اس موقع پر مہمانوں نے زارا ملک کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد کے ساتھ تحائف بھی پیش کیے ۔ تقریب میں مہمانوں کے لئے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔ جبکہ سالگرہ کی تقریب میں زارا ملک کے قریبی دوستوں نے بھنگڑا ڈال کر خوشی کا اظہار کیا ۔

مزید :

کلچر -