مسلم لیگ(ن) نے بلدیاتی اداروں کو فعال بنایا،باؤ رحمت علی

مسلم لیگ(ن) نے بلدیاتی اداروں کو فعال بنایا،باؤ رحمت علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیروز والہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کوٹ عبدالمالک کے رہنما اور کونسلر باؤ رحمت علی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی شاندار کارکردگی کو کسی بھی سطح پر چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک و قوم کو ترقی خوشحالی کی راہ گامزن کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔
اور ورثے میں ملنے والے معاشی و اقتصادی بحرانوں پر قابو پانے کی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو فعال بنانے اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا عزم کر رکھا ہے ۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے دن رات محنت کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔