محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی ڈون سنڈروم گروپ کے تعاون سے ریس کورس میں آگاہی مہم

محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی ڈون سنڈروم گروپ کے تعاون سے ریس کورس میں آگاہی مہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پوری دنیا میں 21مارچ ڈون سنڈ روم ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے اس سال محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے لاہور میں ڈون سنڈ روم گروپ پاکستان کے تعاون سے جیلانی پارک میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا ہے۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور پنجاب، ویلفےئر ٹرسٹ فار ڈس ایبلیٹی اور دیگر این جی اوز نے بھر پور شرکت کی۔ مہمان خصوصی ایم این اے شائستہ پرویز ملک اور کمشنر لاہور عبداللہ سنبل تھے۔ شیخ پرویز ، عبداللہ ملک ، در شہوار اور دیگرنے بھی تقریب میں شرکت کی۔ خطبہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن فاضل چیمہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ معذوروں کے تما م دنوں کو خصوصی طور پر منائے گا۔
اور معذوروں کو معاشرے میں اعلیٰ مقام اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔ کمشنر لاہور عبداللہ سنبل نے بھی محکمہ کی کارکر دگی کو سراہا اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ایم این اے شائستہ پرویز ملک نے اپنے خطاب میں کہا وہ حکومت سے اس سلسلے میں قانوں سازی سمیت خصوصی بچوں کو معاشرے کے کامیاب شہری بنانے کیلئے دیگر اقدامات کی بھر پور سفارش کر یں گی۔اور انہوں نے بھی سپیشل ایجوکیشن پنجاب کے معذور افراد کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی بھر پور تعریف کی۔ اور حکومتی سطح پر بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔