وزیر اعلیٰ کے زرعی پیکیج کا خیرمقدم کرتے ہیں، ڈاکٹر بلال صوفی

وزیر اعلیٰ کے زرعی پیکیج کا خیرمقدم کرتے ہیں، ڈاکٹر بلال صوفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) ایف پی سی سی آئی میں چیئرمین فلور ملنگ انڈسٹری ڈاکٹر بلال صوفی اور سینئر وائس چیئرمین مختار چودھری نے پنجاب میں زرعی کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ کی زرعی پالیسی کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے زراعت کی ترقی اور کاشت کاروں کی مالی حالت بدلنے کیلئے اگلے دو سالوں میں ایک ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے اور کسانوں کو بھی زراعت کی ترقی کے لئے پیداوار بہتر بنانیکا ٹارگٹ دیا ہے۔ ڈاکٹر بلال صوفی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا ویژن قابل تعریف ہے اور پیداوار کے ساتھ ساتھ پیداوار کی نکاسی کے لئے بھی فنڈز مختص کئے جانے چاہئیں اور ہماری اجناس کا نرخ عالمی مارکیٹ کے نرخوں سے زیادہ نہیں ہوناچاہیے۔ انہوں نے کانفرنس کی کامیابی پر سیکرٹری زراعت شہر یار سلطان کو بھی مبارکباد دی ہے۔