قوم کی بچیوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنی چاہیے،حاجی عبد الرزاق

قوم کی بچیوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنی چاہیے،حاجی عبد الرزاق

لاہور(فلم رپورٹر)الحمراء نور جہاں آڈیٹوریم کے منیجر حاجی عبد الرزاق نے کہا ہے کہ قوم کی بچیوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنی چاہیے تاکہ وہ مستقبل میں ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی سکول کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حاجی عبد الرزاق نے کہا کہ شہربانو نے اپنی کلاس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کیا ہے اس جیسی بچیاں قوم کا مستقبل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4