حکومت ملک کو ترقی کی پٹری پر رواں دواں کررہی ہے،کاشف حسین گوہر

حکومت ملک کو ترقی کی پٹری پر رواں دواں کررہی ہے،کاشف حسین گوہر

لاہور(کامرس رپورٹر)مسلم لیگ (ن )کے رہنماء اور یو سی 45کے چیئر مین کاشف حسین گوہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکو مت ملک میں جاری بحرانوں سمیت تر قیاتی کاموں کا جال بچھا کرملک کو ترقی کی پٹری پر رواں کر نے میں کلید ی کردار ادار کر رہی ہے دوسری جانب پنجاب حکو مت پنجاب میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں پیش پیش ہے ۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے برسراقتدار آنے کے بعد لاہور ہی نہیں بلکہ گرد نواح میں بھی ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں ۔

مسلم لیگ ن نے پہلے میٹروبس سروس شروع کی جو شاہدرہ سے گجومتہ تک جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ شیخوپورہ کی ترقی کی وجہ سے میٹروبس سروس بھی ہے ،اب شیخوپورہ سے لاہور آنے والے اس بس سروس سے بھر پور فائدہ اٹھار ہے ہیں اور وہ شام کو جلدی شیخوپورہ لوٹ جاتے ہیں اور جو وقت بچتا ہے وہ اپنے علاقہ کی ترقی پر صرف کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اب شیخوپورہ تیزی سے ترقی کررہا ہے ،

مزید : میٹروپولیٹن 4