مکین گنبد خضریٰ سے تعلق مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،چودھری عاکف طاہر

مکین گنبد خضریٰ سے تعلق مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،چودھری عاکف طاہر

لاہور(خبر نگار) انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر چوہدری محمد عاکف طاہر نے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات ارشد مصطفائی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔ملاقات میں اے ٹی آئی کے مرکزی جوائنٹ سیکریڑء جعفر ماجد اعوان ،مرکزی سیکریڑی اطلاعات سید وقار علی ،ناظم لاہور ڈویژن محمد اکرم رضوی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ملک و قوم کو دپیش مسائل ،ملکی و عالمی حالات اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکین گنبد خضری ﷺ سے اپنا تعلق مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔دنیا کی کوئی باطل قوت تمہارے سامنے دم نہیں مار سکتی ۔

خوف خدا اور عشق مصطفی ﷺ ایسے ہتھیار ہیں جن کے سامنے دنیا کا ہر ہتھیارناکام اور بے کار ہے۔ فروغ عشق مصطفی ﷺ کی تحریک کا پیغام گلی گلی اور قریہ قریہ عام کیا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4