تحفظ ناموسِ رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،عبید الرحمن عباسی

تحفظ ناموسِ رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،عبید الرحمن عباسی

  

لاہور(پ ر) تحفظ ناموسِ رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس پر جان قربان کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔پاکستان کے تمام مسائل کا حل نفاذ اسلام میں ہے اوراسلامی قوانین نافذ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔پنجاب اسمبلی میں تحفظِ خواتین بل کی منظوری اسلام کے صحیح چہرے کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عبیدالرحمن عباسی نے جمعیت طلبہ عربیہ کی مرکزی شوریٰ کے تین روزہ اجلاس کے اختتام کے موقع پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا کر غیروں کے قوانین نافذ کرنا شہداء تحریک آزادی کے خون سے غداری ہے ۔

سودی نظام نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے لہذا اس نظا م کو فی الفور ختم کیا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -