رابعہ بصری کالج کے اساتذہ و طلبہ کامطالعاتی دورہ ء ایوان کارکنان

رابعہ بصری کالج کے اساتذہ و طلبہ کامطالعاتی دورہ ء ایوان کارکنان

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) گورنمنٹ رابعہ بصری گرلز کالج‘ والٹن روڈ‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین‘ چوہنگ‘احسن گرائمر سکول‘ جی ٹی روڈ‘ باغبانپورہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ ہدایت آباد‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ نوازش آباد‘ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول‘ 23چک‘ جڑانوالہ روڈ‘ شاہدرہ‘گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول‘ چک نمبر 23شمالی‘ جڑانوالہ روڈ‘ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد617 تھی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -