ایوان کارکنان میں طلباء و طالبات کے مابین انعامی مقابلہ مصوری

ایوان کارکنان میں طلباء و طالبات کے مابین انعامی مقابلہ مصوری

لاہور (خبر نگار خصوصی)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری ’’ تقریبات یوم پاکستان‘‘ کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات کے مابین انعامی مقابلۂ مصوری منعقد ہوا۔۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے الحمراء آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر ذوالفقار احمد زلفی نے کہا بچوں میں نیشنل ازم کو اجاگرکرنے کیلئے ایسے مقابلوں کا انعقاد نہایت ضروری ہے۔ نئی نسل جہد مسلسل کو اپنا شعار بنائے اور ملکی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض افشاں اعجاز اور نوشی اعجاز نے انجام دیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4