عدالت نے 7ماہ کا بچہ باپ سے لے کر ماں کے سپرد کردیا

عدالت نے 7ماہ کا بچہ باپ سے لے کر ماں کے سپرد کردیا

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست پر 7ماہ کے شیر خوار بچے کو والد کی تحویل سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کر دیا ۔عدالت میں فائزہ بی بی نے دائردرخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس کے شوہرنے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گھرسے نکال دیا ہے اور زبردستی 7ماہ کے شیر خوار بچے کو اپنی تحویل میں رکھا ہواہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔

،عدالتی حکم پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے بچے سمیت والد کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے بچے کو درخواست گزارماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -