عدالت میں پیش نہ ہونے پر منشیات کے 4ملزم اشتہار ی قرار

عدالت میں پیش نہ ہونے پر منشیات کے 4ملزم اشتہار ی قرار

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مختلف مقدمات میں متعددبارطلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر3ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔فاضل عدالت نے ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے اور ان کے ضمانتیوں کے خلاف بھی کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے جن ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ان میں ملزمان ریاض ،اکرم اوراشرف شامل ہیں مذکورہ ملزمان نے عدالت سے اپنی ضمانتیں کروائیں اور بعدازاں روپوش ہو گئے تاہم عدالت کی جانب سے بار بار طلبی کے نوٹسز جاری کئے گئے۔

لیکن مذکورہ ملزمان پیش نہیں ہوئے

جس پر عدالت نے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دے دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4