پولیس کی ناقص تفتیش،منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور

پولیس کی ناقص تفتیش،منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عرفان حیدر نے گواہوں کی عدم موجودگی اور پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم دے دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملز م کرامت کے قبضہ سے پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع ملنے پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

دوسر ی جانب ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے کرامت کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے کیونکہ پولیس ابھی تک ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت اور گواہ سامنے نہیں لا سکی ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ ملزم کی ضمانت منظور کی جائے جس کے بعد فاضل جج نے مقدمہ کاریکارڈ دیکھنے اور دلائل سننے کے بعد ملزم کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4