یونین کونسل منڈیالی میں ٹھیکری پہرے کا نظام نافذ کرینگے،ملک احمد خان

یونین کونسل منڈیالی میں ٹھیکری پہرے کا نظام نافذ کرینگے،ملک احمد خان

فیروز والہ (نامہ نگار) یونین کونسل منڈیالی کے چےئر مین ملک احمد خان اعوان نے کہا کہ پوری یوسی میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے ٹھیکری پہرے کا نظام نافذ کرینگے اور ہر گاؤں میں امن کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جو معمولی نوعیت کے واقعات اور سابقہ دشمنی والے گروپوں سے رابطے کر کے ان کی مصالحت کروائیں گی ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یو سی بھر کے معززین کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چوہدری عطا محمد ، اختر علی نمبر دار ، رحمت علی ، ڈاکٹر محمد اسلم ، محمد اسماعیل بھلر، امانت علی بھلر، حاجی فاروق احمد، ودیگر موجود تھے ۔

چوہدری شوکت علی ، محمد اشرف بھٹی ، امجد علی اور محمد عمران بھٹی کے علاوہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ چےئر مین ملک احمد اعوان نے کہا کہ وہ اپنے یونین کونسل کے علاقے میں یتیم بچیوں کی شادیوں کے تمام اخراجات اپنے خرچے پر کریں گے اس کے علاوہ یونین کونسل میں پیدائش پرچی اور انتقال پرچی کی فیس وصول نہیں کی جائے گی بلکہ وہ خود اپنے اخراجات پر ان کی فیسیں جمع کرواؤں گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4