ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف رابطہ مہم شروع کی جائے گی،شیخ قاسم عباس

ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف رابطہ مہم شروع کی جائے گی،شیخ قاسم عباس

لاہور (پ ر) انجمن تاجران اردو بازار کے نائب صدرشیخ محمد قاسم عباس نے ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تحریک کیلئے رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے گزشتہ روز اردو بازار کے تاجروں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ تاجروں نے ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف بہت احتجاج کیا حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دور بھی ہوئے مگر حکومت کے کانوں پر جو ں تک نہیں رینگی اب تاجروں نے مشترکہ فیصلہ کر لیا ہے اور ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف فیصلہ کن تحریک کا اعلان کرتے ہوئے دھرنا دیا جائے جس کیلئے تاجر تنظیموں سے رابطے شروع کر دئیے گئے ہیں۔

، شیخ محمد قاسم نے کہا کہ حکومت نے تاجروں کو احتجاج پر مجبور کر دیا ہے اب دھرنے کے علاوہ کوئی چارہ باقی نہیں رہ گیا تاجر کاروبار بند کر کے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور تمام صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی کیونکہ موجودہ صورتحال کی ذمہ داری حکومتی ہٹ دھرمی ہے، انہوں نے کہا کہ رابطہ مہم کے سلسلہ میں شہر بھر کی تاجر تنظیموں سے بات چیت جاری ہے اور جلد تاریخ کا اعلان کر دیا جائیگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4