مسلم لیگ(ن) یوم پاکستان پر ریلی نکالے گی،خرم روحیل اصغر

مسلم لیگ(ن) یوم پاکستان پر ریلی نکالے گی،خرم روحیل اصغر

لاہور(خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور یوتھ ونگ کے قائم مقام صدرشیخ خرم روحیل اصغرنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کا منشورعوام کی خدمت ہے یوم پاکستان کے موقع پر یوتھ ونگ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائے ان خیالات کا اظہارانہوں نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے پرنسپل سیکرٹری میاں امیتاز احمد کے ہمراہ یوتھ ونگ لاہورکے اجلاس کی صدارت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔قبل ازیں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کا ایک اہم اجلاس مرکزی دفتر داروغہ والا میں قائم مقام صدر یوتھ ونگ خرم روحیل اصغر کی صدارت میں ہوا ۔ میاں امتیاز نے کہا ’’خرم روحیل اصغر کی شکل میں یوتھ ونگ کو ایک ایسا صدر مل گیا ہے جو اپنی صلاحیتوں سے اسے منظم و متحرک کرے گا ۔تقریب میں عائشہ رانا،فرح دیبا، فرزانہ کاظم، میاں امتیازو دیگر نے شرکت کی۔

، شیخ عثمان، وقاص قریشی، ریحان شاہ، ابراز بٹ، رانا ریاست ، عدنان بھٹی ، عثمان عاشق اعوان ، زاہد بٹ و دیگر عہدیداران شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4