چنگا پانی پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کے خلافتحریک التواء اسمبلی میں جمع
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق )کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے چنگا پانی پراجیکٹ میں مالی بے ضابطگیوں ، بدعنوانیوں پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار جمع کروانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10کروڑ کی نئی پائپ لائن بچھانے کے باوجود سیوریج کا 100فیصد پانی نئی پائپ لائن میں شامل ہونا تشویشناک اور انسانی جانوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔
اور بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہا ہے انہوں نے کہا کہ آرسینک فری فلٹریشن پلانٹ بھی شہریوں کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ 40کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے کے بعد بھی لاہور کے شہری صاف پانی سے محروم ہیں ۔شہر میں 16 ٹیوب ویلوں کا پانی تاحال مضر صحت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ن لیگ کی کرپشن بے نقاب کرتے رہینگے ۔ شفافیت کے خودساختہ دعوؤں کو بے نقاب کرینگے،حکومت اور گڈ گورننس نام کی کوئی چیز ہوتی تو محکمہ میں آئے روز کرپشن کی کہانیاں عوام کو سننے کو نہ ملتیں۔