ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیوں کی فروخت جاری ، گندگی اور تجاوزات سے شہری پریشان
لاہور ( اسد اقبال ۔ تصاویر ذیشان منیر )پنجاب فو ڈا تھارٹی کے تمام تر دعوؤں کے باوجو د شہر میں پولٹری کی سب سے بڑی ٹولنٹنمارکیٹ میں ناقص وغیر معیاری ، کم تو ل اور مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت جاری ہے۔ چکن ، مٹن اور بیف کے حوالے سے پاکستان بھر میں معروف سب سے بڑی ٹو لنٹن مارکیٹ ضلعی حکو مت کی عدم تو جہی کے باعث مسائل سے دوچار ہے جہاں پر جابجا بکھری گندگی ، تعفن اور تجاوزات کی بھر مار نے جہاں مارکیٹ کے حسن کو تباہ حال بنا رکھا ہے وہیں خریداری کر نے آنے والے بیوپاریوں اور شہریوں کو شد ید مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں واقع ٹو لنٹن مارکیٹ میں جہاں چکن ، مٹن ، بیف ، مچھلی کا کاروبار ہو تا ہے وہیں اس مارکیٹ میں شوقین افرادکے لیے زندہ پرندے اور جانور بھی فروخت کیے جاتے ہیں ۔روزنامہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز کیے گئے سروے میں ٹو لنٹن مارکیٹ میں ہر طرف گندگی ہی گندگی دکھائی دی جبکہ دوکانداروں کی جانب سے مرغی کا گوشت بناتے وقت چربی ،پر اور اندرونی غلاظت دکانوں کے آگے پھینکنے سے اٹھنے والی بدبو نے دوکانداروں کی سونگھنے کی حس تقریباً ختم کر دی ہے اور اس صورتحال کے باعث خریداروں میں بیماریوں پھیلنے کا اندیشہ بھی لاحق ہو چکا ہے ۔دوسری جانب ٹو لنٹن مارکیٹ میں دوکانداروں نے مارکیٹ کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اپنی دکانوں کے آگے دس سے پندرہ فٹ تک تجاوزات قائم کر کے قبضہ جما رکھا ہے ۔ ٹو لنٹن مارکیٹ میں مٹن ، بیف اور چکن کی علیحدہ علیحدہ مارکیٹیں ہیں ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہوئے شہریوں، افضل ، اشرف ، شبیر ، سجاد ، فر قان ، مقبو ل سائیں اور رشید رحمت نے کہا کہ ٹو لنٹن مارکیٹ میں شہر کے دوسرے کو نے سے تھوک کی سطح پر خریداری کر نے آتے ہیں یہاں پر مال تو سستا ملتا ہے تاہم خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے جس میں سر فہرست یہاں پر بکھری گندگی ، غلاظت اور اٹھنے والی بدبو ہے جس نے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹو لنٹن مارکیٹ میں صفائی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنا یا جائے ۔