پرندے اور جانور دوسرے ملکوں سے بھی منگوائے جاتے ہیں
لاہور ( کامرس رپورٹر )ٹو لنٹن مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر کتے ، بلیاں ، طوطے ، کبو تر ، بطخیں او ر چوزے فروخت کیے جاتے ہیں جن میں کئی ایک جانور دوسرے ملکوں سے درآمد کیے جاتے ہیں اور ٹو لنٹن مارکیٹ اس حوالے سے معروف مارکیٹ کہلائی جاتی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ٹو لنٹن مارکیٹ میں ایمپورٹڈ جانور اور پر ندوں کے بچے ہزاروں روپے فی کس کے حساب سے بیچے جاتے ہیں ۔