پرویز مشرفافواج پاکستان کے لئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں،لیاقت بلوچ

پرویز مشرفافواج پاکستان کے لئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں،لیاقت بلوچ

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مسلم ٹاؤن میں سماجی تنظیموں کے نمائندگان کو دیے گئے عصرانہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جنرل پرویز مشرف پاکستان اور افواج پاکستان کے لیے بدنامی کا باعث ہیں ۔ حکومت اور پس پردہ قوتوں نے مشرف کو ریلیف دے کر سب کو شرمسار کردیا ۔ امریکہ نے ریمنڈ ڈیوس کی طرح اپنے پسندیدہ فوجی آمر کو بھی چھڑوالیا ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ انتخابات اور مردم شماری صاف ، شفاف اور غیر جانبدارانہ ہو تو عوام کا اعتماد بحال ہوگا ۔ جمہوریت پائیدار ہوگی اور قومی وسائل کی بھی منصفانہ تقسیم کی جاسکے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -