پڑھو پنجاب ،بڑھو پنجاب کا نعرہ بھی کھوکھلا ثابت ہو گا،انجینئر یاسر

پڑھو پنجاب ،بڑھو پنجاب کا نعرہ بھی کھوکھلا ثابت ہو گا،انجینئر یاسر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا نعرہ بھی باقی دعوؤں اور وعدوں کی طرح کھوکھلا نعرہ ثابت ہو گا۔ تعلیم اور صحت کا شعبہ حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں مسلم لیگ( ن )نے ان شعبوں کو صرف عوام کے دل جیتنے کے لئے اشتہاری مہم کا حصہ بنا رکھا ہے ۔
اپنے آفس میں کارکنوں سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا ایک بڑا حصہ (158 ارب روپے) محض تعمیرات کے لیے مخصوص کیا ہوا ہے جبکہ تعلیم کے لیے محض 44 ارب اور صحت کے لیے 20.7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔