ناموس رسالت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے،مولانا عزیز الرحمن

ناموس رسالت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے،مولانا عزیز الرحمن

لاہور (خبر نگار خصوصی)9اپریل کوسالانہ تاریخی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں علماء کا مشاورتی اجلاس جامع مسجدمکی نیو انارکلی اورمدنی الحمد کالونی اقبال ٹاؤن لاہورمیں ہوا ۔اجلاس میں ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے اراکین ،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،پیرمیاں محمد رضوان نفیس،مولانا قاری نذیر احمد ، مولانا حافظ محمدسعید،مولانا قاری ظہورالحق،مولانا عبدالنعیم ، قاری اسامہ سالم، ،قاری دوست محمد،مولانا محمد غازی ،مولانا تقی الدین ،مولانا حفظ الرحمن،مولانا یٰسین ، مولانا خالدمحمود،مولانا سعیدوقار،قاری محمودمیاں قاری محمد حذیفہ ، قاری عبداللہ شاہ،قاری محمدطیب طاہر،محمدہمایوں سمیت کئی علماء کرام نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناعزیزالرحمن ثانی نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ﷺ کی ذات اقدس کے چوکیدارہیں۔9اپریل ختم نبوت کانفرنس اسلام دشمن اور دین دشمن قوتوں کے لیے اتحاد و اتفاق کا پیغام ہوگی عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا ہرقیمت پر تحفظ کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1