تنظیم شہریان لاہور کا دہشتگردی کے خلاف،مصطفی کمال کے حق میں مظاہرہ
لاہور (خبر نگار خصوصی)تنظیم شہریان لاہور نے وطن عزیز میں دہشتگردی کی لعنت کے یکسر خاتمے امن و امان کا قیام اور باالخصوص کراچی میں روشنیاں بحال کرنے اور شہر کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنانے کیلئے سابق ناظم اعلیٰ کراچی مصطفی کمال کی حمایت میں علامہ اقبال روڈ پر ایک بھرپور یکجہتی مظاہرہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد شفیق قادری نے کہا کہ شہریان لاہور ملک میں بدی کی ہر تحریک کے خاتمے اور ملک میں امن و امان،اخوت ،محبت اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنے کی ہر تحریک کا ساتھ دے گی۔محمد شفیق قادری نے کہا کہ اس وقت ملک جن نازک صورتحال سے دوچار ہے ان حالات میں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے امن و اتحاد اور یکجہتی ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کا اعلان حریت ہوا کا تازہ جھونکا ہے تمام محب وطن انکی تقلید اور حمایت کا اعلان کریں انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال نے لسانیت اور عسکریت پسندی سے نکل کر قومی پرچم ہاتھ میں اٹھا کر پوری قوم کے دلوں کی ترجمانی کی ہے۔