جشن بہاراں،شہر کی اہم اور نمایاں دیواروں کو پینٹ کرنے کا کام شروع

جشن بہاراں،شہر کی اہم اور نمایاں دیواروں کو پینٹ کرنے کا کام شروع

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اور جشن بہاراں کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیے شہر کی اہم اور نمایاں دیواروں کو پینٹ کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے امن اور بھائی چارے کو فروغ ملے گا اور لاہور کے ثقافتی ورثے کو تقویت ملے گی۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے این سی اے کے طلباء کے ساتھ ملکر شہر کی اہم اور نمایاں دیواروں کو پینٹ کرنا شروع کر دیا ہے اورلبرٹی اور مین بلیوارڈ کی دیواروں کو مختلف او ر خوبصورت رنگوں اور تصویروں سے سجایا جا رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1