23مارچ کی پریڈ میں تاجر برادری بھرپور شرکت کرے گی،صفدر بٹ

23مارچ کی پریڈ میں تاجر برادری بھرپور شرکت کرے گی،صفدر بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور ٹر یڈرز الائنس کے صدر اور لبرٹی مارکیٹ کے چیئر مین صفدر بٹ نے کہا ہے کہ 23مارچ کو ہو نے والی پریڈ میں لاہو ر کی تاجر برداری بھرپور شر کت کا مظاہرہ کر تے ہوئے حب الوطنی کے جذبے سے سر شار وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف کو خراج تحسین پیش کر ے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز تاجروں کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔صفدر بٹ نے کہا کہ 23مارچ کو ہونے والی قرادر داد نے پاکستان کی بنیاد رکھتے ہوئے اس ملک کو غلامی سے نکالنے میں پہل کی اور اس دن کی مناسبت سے تاجر برداری مارکیٹوں میں بینرزلگائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے لاہور میں تر قیاتی کاموں کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کرا کر شہر کے حسن میں اضافہ کر دیا ہے ۔ تاجر برداری حکو مت پنجاب کے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید کر تی ہے کہ تاجروں کو درپیش مسائل اور توانائی بحران کے خاتمہ کے لیے صو بائی سطح پر شروع کیے گئے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔