یوم خاکسار شہداء ،ملک بھر میں تقریبات،ریلیاں نکالی گئیں

یوم خاکسار شہداء ،ملک بھر میں تقریبات،ریلیاں نکالی گئیں

لاہور(پ ر) خاکسار تحریک کے زیر اہتمام یوم خاکسار شہدائے 19مارچ 1940ء کے موقع پر ملک بھر میں کانفرنسیں ، سیمینار ز اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں خاکسار رہنماؤں نے 23مارچ 1940ء کو لاہور کی شاہراہوں پر غیر ملکی آقا انگریز سامراج کو برصغیر پاک و ہند سے نکالنے کے ابتدائی معرکوں میں فرنگی کے آگ اگلتے آتشیں ہتھیاروں سے مقابلہ کرتے ہوئے لازوال قربانیوں کی تاریخ رقم کی۔خاکسار تحریک لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام خاکسار شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے قائد خاکسار ڈاکٹر صبیحہ المشرقی نے کہا کہ آج مقدس مادر وطن کی تقسیم کی باتیں کھلے عام جلسوں میں کرنا، پھر ان بیانات پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے سیاسی اکھاڑوں میں بیٹھ کر بحث مباحثے کرانا، ملک کی سالمیت پر انگلیاں اٹھانا اور ملکی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر اپنی پارٹی مفادات کے تحفظ کے لئے ملک توڑنے کی باتیں کرنا، سیاہ کار لیڈروں کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ پاک سر زمین پہلے ہی یہود و ہنود کے سازشوں کا گھڑ بن چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1