حکومت پرویز مشرفکے ساتھ ہونیوالا این آر او ختم کرے،نصیر احمد

حکومت پرویز مشرفکے ساتھ ہونیوالا این آر او ختم کرے،نصیر احمد

لاہور(خبر نگار خصوصی)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پی پی 138 کے اہتمام پرویز مشرف کو حکومت کی جانب سے باہر باہر بھجوائے جانے کے خلاف احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور کے صدر نصیر احمد شیخ علی سعید، یامین خان آزاد ، اختر شاہ رانا محمد منیر، میاں راشد، نے کہا مسلم لیگ (ن) اور پرویز مشرف کے درمیان این آر او ملک کی عدالتی اور جمہوری نظام پر کاری ضرب ہے ۔ (ن) لیگ کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور احسن اقبال کے بلندو بانگ دعوؤں کے باوجود پرویز مشرف بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پرویز مشرف کے ساتھ ہونے والے این آر او کو ختم کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1