ٹاؤن شپ میں شجرکاری مہم ،چلڈرن پارک میں پودے لگائے گئے
لاہور( جنرل رپورٹر) ٹا ؤن شپ میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک تقریب ہوئی اس موقع پر ٹا ؤن شپ کے سماجی و تاجر رہنما سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان نے بلاک نمبر 16کے کشمیر چلڈرن پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا، تقریب میں معززین علاقہ نے شرکت کی اور پودے لگائے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد سرفراز خان نے کہا کہ درٖخت لگانا آقائے دو جہاںﷺ کی بہت ہی پیاری سنت ہے، اور حصول جنت کا بہترین ذریعہ بھی ہے، درخت ماحول کو سرسبزو شاداب بناتے ہیں ،تقریب میں حافظ محمد طلحہ خان ، انوار علی، سید محمد علی شاہ ، محمد فھد خان ، اورمحمد علی خان نے بھی شرکت کی۔