ڈی جی ایل ڈی اے کا قرعہ کس کے نام نکلے گا،بیوروکریسی اور ملازمین میں چہ مگوئیاں

ڈی جی ایل ڈی اے کا قرعہ کس کے نام نکلے گا،بیوروکریسی اور ملازمین میں چہ ...

لاہور(اقبال بھٹی) انتہائی پر کشش سیٹ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کا قرعہ کس کے نام نکلے گا،بیوروکریسی میں بھی چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔ایل ڈی اے ملازمین بھی شد ت سے انتظارکر لگے۔دوسری طرف ایس اینڈ جی اے ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ متوقع ناموں پر غور جاری ہے لیکن تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے مستقل ڈی جی ایل ڈی اے تعینات کرنے کے بعد بیوروکریسی اور ایل ڈی اے ملازمین میں بے چینی پائی جا رہی ہے کہ ارباب اختیار کی نظر کس پر پڑتی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ سیٹ پر متعدد اعلیٰ افسران چاہتے ہیں کہ ان کو تعیناتی مل جائے لیکن فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہی کریں گے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے کی تعیناتی میں تاخیر کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ حکومت کو گریڈ20 کی سیٹ پر افسر تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ جن افسران کو وہ لگانا چاہتے ہیں وہ گریڈ20سے کم ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی ایل ڈی احد خان چیمہ گریڈ18کے افسر تھے جن کو بعد میں 19میں ترقی مل گئی تھی۔تاہم ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں نیا ڈی جی ایل ڈی اے تعینات کر دیا جا ئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1