حکمرانوں کے دعوے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ہیں،نوشین حامد
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی مرکز اور صوبہ پنجاب میں حکومت ہے مگر نواز شریف کے دعوے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ہیں اور کارگردگی کے لحاظ سے ان کی حکومت صفر ہے ،(ن) لیگ عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکی ہے جبکہ تحریک انصاف کی مقبو لیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خیبر پختونخواکی حکومت نے بلدیاتی نظام کو مضبو ط کرنے میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے اور اختیارات کو عملی طور نچلی سطح پر منتقل کیا ہے جبکہ پنجا ب میں سارے اختیارات وزیراعلیٰ نے اپنے پاس رکھے ہیں۔