قوم حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے تنگ آچکی ہے،میاں کامران

قوم حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے تنگ آچکی ہے،میاں کامران

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ق )کے راہنما و سابق جوائنٹ سیکرٹری لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پوری قوم حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے تنگ آچکی ہے پنجاب حکومت عوامی مسائل پر بات کرنے کی بجائے بے بنیاداشتہاری مہم پر زور دے رہی ہے۔پنجاب حکومت نے عوام کو مشکلات سے دوچار کررکھا ہے عوام کا ٹیکسوں کے ذریعے خون نچوڑ کر سڑکوں ،میٹروبس ،میٹروٹرین اورپلوں پر لگایا جارہا ہے۔میاں کامران سیف نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کی باتیں کرنے والی حکومت اندر خانے صرف اپنے مفادات اور ذاتی تجارت کا تحفظ کررہی ہے ۔ملک کا اہم مسئلہ لوڈ شیڈنگ تھا لیکن تین سال گزرنے کے باوجود تاحال لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوسکا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1