صوفیاء کا پیغام محبت اپنانے او ر پھیلانے کی ضرورت ہے،صاحبزادہ حامد سعید

صوفیاء کا پیغام محبت اپنانے او ر پھیلانے کی ضرورت ہے،صاحبزادہ حامد سعید

لاہور(خبر نگار خصوصی)سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ صوفیاء کا پیغام محبت اپنانے او ر پھیلانے کی ضرورت ہے۔صوفیاء کی تعلیمات پر عمل کرکے دنیا میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔صوفیاء کی تعلیمات سے انسانیت سے پیار کاد رس ملتا ہے۔صوفی ازم انسانیت کی اصل ضرورت ہے۔بھارت میں انٹرنیشنل صوفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوفیاء عظمت آدم کے علمبردار ہیں۔

صوفیاء کے آستانوں سے پیار و محبت اور رواداری تقسیم ہو تی ہے۔صوفی ازم ڈھول ڈھمکوں نہیں شریعت پر عمل کا نام ہے۔صاحبزادہ حامد سعیدکاظمی نے بھارت میں دنیا بھر سے آئے اسلامی سکالرز اور اسلامی تحریکوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور بزرگان دین کے مزاروں پر حاضری بھی دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1