مسلم لیگ(ن) جمہوریت کو مستحکم رکھنے پر یقین رکھتی ہے،پیر اشرفرسول

مسلم لیگ(ن) جمہوریت کو مستحکم رکھنے پر یقین رکھتی ہے،پیر اشرفرسول

فیروز والہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوامی امنگوں کی ترجمان ہے اور جمہوریت کو مستحکم رکھنے پر یقین رکھتی ہے ، حکومت اپنے وعدوں کی تکمیل کی طرف تیزی سے گامزن ہے اب پاکستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے ۔ حکومت ملک سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر کے دم لے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) تحصیل فیروز والا کے عہداداروں ، چےئر مینوں اور کونسلرز بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ عمران خان قوم کو گمراہ کرنے سے بعض رہیں دھونس اور دھرنوں سے پاکستان میں کبھی تبدیلی اور خوشحالی نہیں آئے گی ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت انشاء اللہ اپنی مدت پوری کرے گی اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور جدو جہد کر رہی ہے ۔ دھرنوں کی باتیں کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشیش بروئے کار لا رہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1