آزادی ایک نعمت ہے اس کی قدر کرنی چاہیے،کرنل (ر) سلیم ملک

آزادی ایک نعمت ہے اس کی قدر کرنی چاہیے،کرنل (ر) سلیم ملک

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)مارچ 1940ء کو مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں قائداعظمؒ نے مسلمانوں کو ایک منزل دکھائی اور نصب العین کا تعین کیا۔ آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کریں ان خیالات کااظہار تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن کرنل(ر) سلیم ملک نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری ’’ تقریبات یوم پاکستان‘‘ کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی لیکچر بعنوان ’’ قرارداد لاہور۔ قائداعظمؒ کے صدارتی خطبہ کی اہمیت‘‘ کے دوران کیا۔ اس لیکچر کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض پروفیسر لطیف نظامی نے انجام دیے۔ کرنل (ر) محمد سلیم ملک نے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ آزاد قوم میں پیدا ہوئے ہیں ،ہم غلامی کے دور میں پیدا ہوئے تھے۔ مسلمانان برصغیر کی خوش قسمتی تھی کہ انہیں قائداعظمؒ اور علامہ محمد اقبالؒ جیسے عظیم رہنما نصیب ہوئے جن کی قیادت میں مسلمانوں نے بھرپور جدوجہد کے بعد پاکستان حاصل کر لیا۔ پروگرام کے دوران طالبات آمنہ محبوب، زویا علی ، طیبہ اور اقراء نے قرارداد پاکستان کی اہمیت بارے تقاریر کیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -